سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1312

مشرکوں کی نابالغ اولاد کا بیان

راوی: حسن بن علی , حجاج بن منہ , حماد بن سلمہ , حسن بن علی

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ قَالَ سَمِعْتُ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ يُفَسِّرُ حَدِيثَ کُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَی الْفِطْرَةِ قَالَ هَذَا عِنْدَنَا حَيْثُ أَخَذَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ الْعَهْدَ فِي أَصْلَابِ آبَائِهِمْ حَيْثُ قَالَ أَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ قَالُوا بَلَی

حسن بن علی، حجاج بن منہ، حماد بن سلمہ، حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حجاج بن منہال نے فرمایا کہ میں نے حماد بن سلمہ کو اس حدیث کی تفسیر کرتے ہوئے سنا" کُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَی الْفِطْرَةِ" الخ۔ فرمایا کہ یہ ہمارے نزدیک وہ عہد ہے جو اللہ نے ان سے اس وقت لیا تھا جب وہ اپنے آباء کی پشتوں میں تھے جب اللہ نے یہ فرمایا تھا کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ تو انہوں نے کہا تھا کیوں نہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں