تقدیر کا بیان
راوی: محمود بن خالد فریابی , سفیان , علقمہ بن مرثد , سلیمان بن بریدہ یحیی بن یعمر
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنَا عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ ابْنِ يَعْمَرَ بِهَذَا الْحَدِيثِ يَزِيدُ وَيَنْقُصُ قَالَ فَمَا الْإِسْلَامُ قَالَ إِقَامُ الصَّلَاةِ وَإِيتَائُ الزَّکَاةِ وَحَجُّ الْبَيْتِ وَصَوْمُ شَهْرِ رَمَضَانَ وَالِاغْتِسَالُ مِنْ الْجَنَابَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد عَلْقَمَةُ مُرْجِئٌ
محمود بن خالد فریابی، سفیان، علقمہ بن مرثد، سلیمان بن بریدہ یحیی بن یعمر سے یہی حدیث روایت کرتے ہیں کہ کچھ کمی وزیادتی کے ساتھ اس میں یہ اضافہ ہے کہ اس نے کہا کہ پھر اسلام کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ نماز قائم کرنا، زکواة ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا، ماہ رمضان کے روزے رکھنا اور جنابت سے غسل کرنا، امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی سند میں ایک راوی علقمہ بن مرثد مرجئہ ہیں(جن کا عقیدہ ہے کہ ایمان والے کو نیک و بد اعمال کچھ نفع و نقصان نہیں پہنچاتے)