ایمان میں کمی اور زیادتی کے دلائل
راوی: احمد بن حنبل , یحیی ابن سعید , محمد بن عمر , ابوسلمہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا
احمد بن حنبل، یحیی ابن سعید ، محمد بن عمر، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمانوں میں ایمان کے اعتبار سے سب سے کامل شخص ان میں بہترین اخلاق والا ہے(معلوم ہو اکہ جس کے اخلاق اچھے نہیں اس کا ایمان کامل نہیں۔ اسی سے ایمان میں کمی زیادتی کا ہونا بھی معلوم ہوتا ہے)۔
Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: The most perfect believer in respect of faith is he who is best of them in manners.