سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1259

فتنہ کے وقت لوگوں سے (غیر ضروری) گفتگو چھوڑ دینا چاہیے

راوی: حسن بن علی , یزید , ہشام , محمد

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ حُذَيْفَةُ مَا أَحَدٌ مِنْ النَّاسِ تُدْرِکُهُ الْفِتْنَةُ إِلَّا أَنَا أَخَافُهَا عَلَيْهِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَضُرُّکَ الْفِتْنَةُ

حسن بن علی، یزید، ہشام، محمد فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن یمان نے فرمایا کہ لوگوں میں سے کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں ہے کہ وہ فتنہ کو پائے مگر یہ کہ مجھے اس فتنہ میں مبتلا ہونے کا خدشہ نہ ہو (یعنی جو بھی فتنہ کا سامنا کرے گا اس کے بارے میں مجھے اندیشہ ہے کہ فتنہ میں مبتلا ہوجائے گا)۔ سوائے محمد بن مسلمہ کے بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا (محمد بن مسلمہ سے) کہ تجھے فتنہ کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

Narrated Hudhayfah:
There is no one who will be overtaken by trial regarding whom I do not fear except Muhammad ibn Maslamah, for I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: Trial will not harm you.

یہ حدیث شیئر کریں