سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1257

حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کا بیان

راوی: احمد بن صالح , ابوفدیک , موسیٰ بن یعقوب , عبدالرحمن بن اسحاق , ابن شہاب , عبیداللہ بن عبداللہ بن زمعہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ قَالَ حَدَّثَنِي مُوسَی بْنُ يَعْقُوبَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَمْعَةَ أَخْبَرَهُ بِهَذَا الْخَبَرِ قَالَ لَمَّا سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَوْتَ عُمَرَ قَالَ ابْنُ زَمْعَةَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی أَطْلَعَ رَأْسَهُ مِنْ حُجْرَتِهِ ثُمَّ قَالَ لَا لَا لَا لِيُصَلِّ لِلنَّاسِ ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ يَقُولُ ذَلِکَ مُغْضَبًا

احمد بن صالح، ابوفدیک، موسیٰ بن یعقوب، عبدالرحمن بن اسحاق، ابن شہاب، عبیداللہ بن حضرت عبداللہ بن زمعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ حدیث بیان کی کہ اس میں کہا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آواز سنی تو ابن زمعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکلے یہاں تک کہ آپ نے سر مبارک باہر نکالا اپنے حجرہ سے پھر فرمایا نہیں نہیں نہیں۔ چاہیے کہ لوگوں کو ابن ابی قحافہ (صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نماز پڑھائیں اور آپ ناراضگی کی حالت میں فرما رہے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں