سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1253

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے فضائل کے بارے میں

راوی: عمرو بن عون , مسدد , ابوعوانہ , قتادہ , زرارہ بن اوفی , عمران بن حصین

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ قَالَ أَنْبَأَنَا ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ أُمَّتِي الْقَرْنُ الَّذِينَ بُعِثْتُ فِيهِمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ وَاللَّهُ أَعْلَمُ أَذَکَرَ الثَّالِثَ أَمْ لَا ثُمَّ يَظْهَرُ قَوْمٌ يَشْهَدُونَ وَلَا يُسْتَشْهَدُونَ وَيَنْذِرُونَ وَلَا يُوفُونَ وَيَخُونُونَ وَلَا يُؤْتَمَنُونَ وَيَفْشُو فِيهِمْ السِّمَنُ

عمرو بن عون، مسدد، ابوعوانہ، قتادہ، زرارہ بن اوفی، حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کا بہترین زمانہ وہ ہے جس میں مجھے ان لوگوں کے درمیان بھیجا گیا ہے وہ لوگ بہترین ہیں جو ان کے متصل بعد ہوں گے پھر وہ لوگ جو ان کے قریب ہوں گے اور اللہ تعالیٰ بہتر جانتے ہیں کہ آپ نے تیسرے کا ذکر فرمایا یا نہیں۔ پھر ایک قوم ظاہر ہوگی جو گواہی دے گی اور ان سے گواہی طلب نہیں کی جائے گی اور نذر مانیں گے لیکن انہیں پورا نہیں کریں گے اور خیانت کریں گے اور ان کے پاس امانت نہیں رکھوائی جائے گی اور ان میں موٹاپا ظاہر ہوجائے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں