سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1237

خلافت کا بیان

راوی: ابوظفر عبدالسلام , جعفر , عوف , عن ابی جمیلہ

حَدَّثَنَا أَبُو ظَفَرٍ عَبْدُ السَّلَامِ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ عَنْ عَوْفٍ قَالَ سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ يَخْطُبُ وَهُوَ يَقُولُ إِنَّ مَثَلَ عُثْمَانَ عِنْدَ اللَّهِ کَمَثَلِ عِيسَی ابْنِ مَرْيَمَ ثُمَّ قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ يَقْرَؤُهَا وَيُفَسِّرُهَا إِذْ قَالَ اللَّهُ يَا عِيسَی إِنِّي مُتَوَفِّيکَ وَرَافِعُکَ إِلَيَّ وَمُطَهِّرُکَ مِنْ الَّذِينَ کَفَرُوا يُشِيرُ إِلَيْنَا بِيَدِهِ وَإِلَی أَهْلِ الشَّامِ

ابوظفر عبدالسلام، جعفر، عوف، عن ابی جمیلہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں نے حجاج بن یوسف کو خطبہ دیتے ہوئے سنا کہ وہ کہہ رہا تھا کہ عثمان (بن عفان) کی مثال اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایسی ہے جیسی کہ عیسیٰ بن مریم کی مثال پھر اس نے یہ آیت پڑھی وہ اسے پڑھتا بھی جاتا اور اس کی تفسیر بھی کرتا جاتا۔ اذ قال اللہ یا عیسیٰ انی متوفیک۔ جب کہا اللہ نے اے عیسیٰ بیشک میں تم کو وفات دینے والا ہوں اور فی الحال میں تم کو اپنی طرف اٹھائے لیتا ہوں اور تم کو ان لوگوں سے پاک کرنے والا ہوں جو منکر ہیں۔ (حضرت عثمان رضی اللہ کے قاتلوں کا بھی بہت ہی خراب ہوا اور وہ زمین پر نہایت ذلت وخواری کے ساتھ مرے حجاج اس آیت کے پڑھنے سے ہماری طرف اور اہل شام کی طرف اشارہ کر رہا تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں