افضیلت صحابہ کا بیان
راوی: محمد بن یحیی بن فارس , قبیصہ , عباد بن السماک کہتے ہیں کہ میں نے سفیان ثوری
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ السَّمَّاکُ قَالَ سَمِعْتُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ يَقُولُ الْخُلَفَائُ خَمْسَةٌ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ
محمد بن یحیی بن فارس، قبیصہ، عباد سماک کہتے ہیں کہ میں نے سفیان ثوری سے سنا کہ خلفاء پانچ ہیں۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلفاء راشدین صحابہ میں سے چار ہی تھے۔ عمر بن عبدالعزیز کو ان کے ورع وتقوی، عدل وانصاف اور اتباع سنت کی وجہ سے خلفاء میں شامل کر لیا گیا