افضیلت صحابہ کا بیان
راوی: احمد بن صالح , عنبسہ , یونس , ابن شہاب , سالم بن عبداللہ , ابن عمر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ قَالَ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ إِنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ کُنَّا نَقُولُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ أَفْضَلُ أُمَّةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَهُ أَبُو بَکْرٍ ثُمَّ عُمَرُ ثُمَّ عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ
احمد بن صالح، عنبسہ، یونس، ابن شہاب، سالم بن عبد اللہ، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ میں ہم لوگ کہا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کے افضل ترین انسان (نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں پھر عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پھر عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔