اتباع سنت کی طرف بلانے والے کی فضیلت
راوی: یحیی بن ایوب , اسماعیل ابن جعفر , علاء ابن عبدالرحمن , ابوہریرہ سے
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي الْعَلَائُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ دَعَا إِلَی هُدًی کَانَ لَهُ مِنْ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ لَا يَنْقُصُ ذَلِکَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا وَمَنْ دَعَا إِلَی ضَلَالَةٍ کَانَ عَلَيْهِ مِنْ الْإِثْمِ مِثْلُ آثَامِ مَنْ تَبِعَهُ لَا يَنْقُصُ ذَلِکَ مِنْ آثَامِهِمْ شَيْئًا
یحیی بن ایوب، اسماعیل ابن جعفر، علاء ابن عبدالرحمن اپنے والدسے، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے ہدایت کی طرف بلایا تو اسے اجر ملے گا اس کی اتباع کرنے والوں کے برابر اجر بایں طور کہ ان عمل کرنے والوں کے اجر میں کچھ کمی واقع نہ ہوگی اور جس نے گمراہی کی طرف بلایا تو اسے گمراہی پر چلنے والوں کا بھی گناہ ملے گا لیکن ان گمراہوں کے گناہ میں کچھ کمی نہ ہوگی۔