سنت کو لازم پکڑنے کا بیان
راوی: ابن مثنی , ابن بشار , مومل بن اسماعیل , حماد بن زید , ابن عون
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ قَالَ لَوْ عَلِمْنَا أَنَّ کَلِمَةَ الْحَسَنِ تَبْلُغُ مَا بَلَغَتْ لَکَتَبْنَا بِرُجُوعِهِ کِتَابًا وَأَشْهَدْنَا عَلَيْهِ شُهُودًا وَلَکِنَّا قُلْنَا کَلِمَةٌ خَرَجَتْ لَا تُحْمَلُ
ابن مثنی، ابن بشار، مومل بن اسماعیل، حماد بن زید، ابن عون سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ حسن بصری کے کلام کی بات وہاں تک پہنچ جائے گی جہاں تک پہنچ چکی ہے تو ہم ضرور ان کے رجوع کے بارے میں ایک کتاب لکھتے اور اس پر لوگوں کو گواہ بناتے لیکن ہم نے ایک بات کہہ دی جو نکل گئی اسے کون اٹھائے گا (یعنی کون مشہور کرے گا؟)۔