سنت کو لازم پکڑنے کا بیان
راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , حمید کہتے ہیں کہ حسن بصری
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ قَالَ قَدِمَ عَلَيْنَا الْحَسَنُ مَکَّةَ فَکَلَّمَنِي فُقَهَائُ أَهْلِ مَکَّةَ أَنْ أُکَلِّمَهُ فِي أَنْ يَجْلِسَ لَهُمْ يَوْمًا يَعِظُهُمْ فِيهِ فَقَالَ نَعَمْ فَاجْتَمَعُوا فَخَطَبَهُمْ فَمَا رَأَيْتُ أَخْطَبَ مِنْهُ فَقَالَ رَجُلٌ يَا أَبَا سَعِيدٍ مَنْ خَلَقَ الشَّيْطَانَ فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ خَلَقَ اللَّهُ الشَّيْطَانَ وَخَلَقَ الْخَيْرَ وَخَلَقَ الشَّرَّ قَالَ الرَّجُلُ قَاتَلَهُمْ اللَّهُ کَيْفَ يَکْذِبُونَ عَلَی هَذَا الشَّيْخِ
موسی بن اسماعیل، حماد، حمید کہتے ہیں کہ حضرت حسن بصری ہمارے پاس مکہ مکرمہ تشریف لائے تو فقہا مکہ نے مجھ سے کہا کہ میں ان سے بات کروں کہ وہ کسی روز ایک نشست میں لوگوں کو وعظ فرمائیں تو حضرت حسن نے فرمایا کہ ٹھیک ہے چنانچہ سب لوگ جمع ہوگئے تو انہوں نے خطاب کیا کہ تو میں نے ان سے زیادہ اچھا خطیب نہیں دیکھا تو ان کی تقریر کے دوران ایک شخص نے کہا کہ اے ابوسعید! شیطان کو کس نے پیدا کیا ؟ حسن بصری نے فرمایا کہ سبحان اللہ کیا اللہ کے علاوہ بھی کوئی خالق ہے؟ اللہ نے شیطان کو پیدا کیا اور خیر کو بھی اللہ نے پیدا کیا اور شر کو بھی۔ اس آدمی نے کہا کہ اللہ ان لوگوں سے سمجھے کیسے جھوٹ بولتے ہیں اس شیخ پر؟