سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 1190

جو آگ بھڑک کر پھیل جائے اس کا بیان

راوی: احمد بن حنبل معاذ بن ہشام , ابوقتادہ , ابی نضرہ , عمران بن حصین

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ غُلَامًا لِأُنَاسٍ فُقَرَائَ قَطَعَ أُذُنَ غُلَامٍ لِأُنَاسٍ أَغْنِيَائَ فَأَتَی أَهْلُهُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا أُنَاسٌ فُقَرَائُ فَلَمْ يَجْعَلْ عَلَيْهِ شَيْئًا

احمد بن حنبل معاذ بن ہشام، ابوقتادہ، ابی نضرہ، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ کچھ مفلس ونادار لوگوں کے بیٹے نے کسی مالدار کے بیٹے کا کان کاٹ دیا تو اس کے (جنایت کرنے والے لڑکے کے) گھر والے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم غریب نادار لوگ ہیں تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر کچھ مقرر نہیں فرمایا۔

Narrated Imran ibn Husayn:
A servant of some poor people cut off the ear of the servant of some rich people. His people came to the Prophet (peace_be_upon_him) and said: Apostle of Allah! we are poor people. So he imposed no compensation on them.

یہ حدیث شیئر کریں