ذمی کی دیت کا بیان
راوی: یزید بن خالد , موہب رملی , عیسیٰ بن یونس , محمد بن اسحق , عمر وبن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ دِيَةُ الْمُعَاهِدِ نِصْفُ دِيَةِ الْحُرِّ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ اللَّيْثِيُّ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ مِثْلَهُ
یزید بن خالد، موہب رملی، عیسیٰ بن یونس، محمد بن اسحاق ، حضرت عمر وبن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ذمی معاہد کی دیت آزاد آدمی کی دیت کے نصف ہے امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اس حدیث مبارکہ کو اسامہ بن زید نے عبدالرحمن بن الحارث نے عمرو بن شعیب سے ایسا ہی روایت کیا ہے۔
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: The blood-wit for a man who makes a covenant is half of the blood-wit for a free man.