سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 1175

پیٹ کے بچہ کی دیت کا بیان

راوی: عباس بن عبدالعظیم , عبیداللہ , یوسف بن صہب , عبداللہ بن بریدہ اپنے والد برید

حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ امْرَأَةً خَذَفَتْ امْرَأَةً فَأَسْقَطَتْ فَرُفِعَ ذَلِکَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ فِي وَلَدِهَا خَمْسَ مِائَةِ شَاةٍ وَنَهَی يَوْمَئِذٍ عَنْ الْخَذْفِ قَالَ أَبُو دَاوُد کَذَا الْحَدِيثُ خَمْسَ مِائَةِ شَاةٍ وَالصَّوَابُ مِائَةُ شَاةٍ قَالَ أَبُو دَاوُد هَکَذَا قَالَ عَبَّاسٌ وَهُوَ وَهْمٌ

عباس بن عبدالعظیم، عبیداللہ، یوسف بن صہب، حضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد حضرت بریدہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نے دوسری کو پتھر مارا جس سے اس کا حمل گرگیا یہ مقدمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لیا جایا گیا تو آپ نے عورت کے بچہ میں500 بکریاں مقرر کیں اور اس دن سے آئندہ کے لئے لوگوں کو آپس میں پتھر مارنے سے منع فرمایا امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ روایت تو 500 بکریوں ہی کی ہے لیکن صحیح یہ ہے کہ سو بکریاں مقرر کیں۔

Narrated Buraydah ibn al-Hasib:
A woman threw a stone at another woman and she aborted. The dispute was brought to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him). He gave judgment that five hundred sheep should be paid for her (unborn) child, and forbade throwing stones.

یہ حدیث شیئر کریں