پیٹ کے بچہ کی دیت کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , ہارون , بن عبادہ ازدی , وکیع , ہشام , عروة , مسور بن مخرمہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَهَارُونُ بْنُ عَبَّادٍ الْأَزْدِيُّ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّ عُمَرَ اسْتَشَارَ النَّاسَ فِي إِمْلَاصِ الْمَرْأَةِ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی فِيهَا بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ فَقَالَ ائْتِنِي بِمَنْ يَشْهَدُ مَعَکَ فَأَتَاهُ بِمُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ زَادَ هَارُونُ فَشَهِدَ لَهُ يَعْنِي ضَرْبَ الرَّجُلِ بَطْنَ امْرَأَتِهِ
عثمان بن ابی شیبہ، ہارون، بن عبادہ ازدی، وکیع، ہشام، عروہ، حضرت مسور بن مخرمہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عورت کے حمل کے بارے میں لوگوں سے مشورہ کیا تو حضرت مغیرہ بن شعبہ نے فرمایا کہ میں نے دیکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں ایک غرہ دینے کا فیصلہ فرمایا حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ گواہ لاؤ میرے پاس جنہوں نے تمہارے ساتھ دیکھا ہے تو حضرت محمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مسلمہ کو وہ لائے اور انہوں نے گواہی دی کہ مرد نے اپنی بیوی کے پیٹ کے بچہ کو مار دیا اس بارے میں۔