پیٹ کے بچہ کی دیت کا بیان
راوی: عثمان بن ابوشیبہ , جریر , منصور نے
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ وَزَادَ فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَةَ الْمَقْتُولَةِ عَلَی عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ وَغُرَّةً لِمَا فِي بَطْنِهَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَلِکَ رَوَاهُ الْحَکَمُ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ
عثمان بن ابوشیبہ، جریر، منصور نے اسی سند سے تقریبا یہی حدیث روایت کی ہے اور یہ بھی اضافہ کیا کہ پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقتولہ کی دیت کو قاتلہ کے عصبات کے ذمہ لگایا اور مقتولہ کے پیٹ کے بچہ کے بارے میں ایک غرہ دینے کا حکم دیا۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اسی طرح حکم نے مجاہد عن المغیرہ سے روایت کیا ہے اس حدیث کو۔