سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 1156

اعضاء کی دیت کا بیان

راوی: عباس عنبری , عبدالصمد بن عبدالوارث , شعبہ , قتادہ , عکرمہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنِي شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْأَصَابِعُ سَوَائٌ وَالْأَسْنَانُ سَوَائٌ الثَّنِيَّةُ وَالضِّرْسُ سَوَائٌ هَذِهِ وَهَذِهِ سَوَائٌ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ عَنْ شُعْبَةَ بِمَعْنَی عَبْدِ الصَّمَدِ قَالَ أَبُو دَاوُد حَدَّثَنَاه الدَّارِمِيُّ عَنْ النَّضْرِ

عباس عنبری، عبدالصمد بن عبدالوارث، شعبہ، قتادہ، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ انگلیاں برابر ہیں اور دانت بھی برابر ہیں سامنے کے دانت اور ڈاڑھیں برابر ہیں( دیت کے اعتبار سے) یہ اور یہ سب برابر ہیں ایک دانت کی دیت پانچ اونٹ ہے بشرطیکہ دانت صحیح ہو۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ نضر بن شمیل نے اس حدیث کو شعبہ سے عبدالصمد بن عبدالوارث کی مذکورہ بالا روایت کے معنی میں ہی بیان کیا ہے ابوداؤد فرماتے ہیں دارمی نے اس کونضر سے روایت کیا ہے۔

Narrated Abdullah ibn Abbas:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: The fingers are equal and the teeth are equal. The front tooth and the molar tooth are equal, this and that are equal.

یہ حدیث شیئر کریں