عورتوں کا قصاص معاف کرنے کا بیان
راوی: داؤد بن رشید , ولید , اوزاعی , ابوسلمہ , عائشہ
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ حِصْنًا أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلَمَةَ يُخْبِرُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ عَلَی الْمُقْتَتِلِينَ أَنْ يَنْحَجِزُوا الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ وَإِنْ کَانَتْ امْرَأَةً قَالَ أَبُو دَاوُد بَلَغَنِي أَنَّ عَفْوَ النِّسَائِ فِي الْقَتْلِ جَائِزٌ إِذَا کَانَتْ إِحْدَی الْأَوْلِيَائِ وَبَلَغَنِي عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ فِي قَوْلِهِ يَنْحَجِزُوا يَکُفُّوا عَنْ الْقَوَدِ
داؤد بن رشید، ولید، اوزاعی، ابوسلمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اولیاء مقتول کو چاہیے کہ قصاص سے رک جائیں (بہتر یہ ہے کہ قصاص نہ لیں معاف کردیں) اور ترتیب وار پہلے پہلا پھر اس کے بعد (یعنی جو پہلا وارث ہے وہ پہلے معاف کریں پھر دوسرے درجہ کا وارث معاف کرے) اگرچہ عورت ہو۔ (یعنی عورت بھی قصاص کا خون معاف کرسکتی ہے) امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ ینحجزوا کے معنی ہیں قصاص سے رک جائیں۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
The Prophet (peace_be_upon_him) Said: The disputants should refrain from taking retaliation. The one who is nearer should forgive first and then the one who is next to him, even if (the one who forgives) were a woman.