سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 1123

قسامت میں قصاص ترک کردیا جائے گا

راوی: عبدالعزیز بن یحیی حرانی , محمد , ابن سلمہ , محمد بن اسحاق , محمد بن ابراہیم , بن حارث , عبدالرحمن بن بجید

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَی الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُجَيْدٍ قَالَ إِنَّ سَهْلًا وَاللَّهِ أَوْهَمَ الْحَدِيثَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَتَبَ إِلَی يَهُودَ أَنَّهُ قَدْ وُجِدَ بَيْنَ أَظْهُرِکُمْ قَتِيلٌ فَدُوهُ فَکَتَبُوا يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ خَمْسِينَ يَمِينًا مَا قَتَلْنَاهُ وَلَا عَلِمْنَا قَاتِلًا قَالَ فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِهِ بِمِائَةِ نَاقَةٍ

عبدالعزیز بن یحیی حرانی، محمد، ابن سلمہ، محمد بن اسحاق، محمد بن ابراہیم، بن حارث، حضرت عبدالرحمن بن بجید فرماتے ہیں کہ سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ابی حثمہ کو اس روایت میں اللہ کی قسم وہم ہوگیا بات یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہود کو لکھا بیشک تمہارے درمیان ایک مقتول پایا گیا لہذا تم اس کی دیت ادا کرو انہوں نے کہا کہ ہم پچاس مرتبہ اللہ کی قسم کھاتے ہیں ہم نے اسے قتل نہیں کیا اور نہ ہی اس کے قاتل کو جانتے ہیں پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی جانب سے ان کی دیت سو اونٹنیاں ادا کیں۔

یہ حدیث شیئر کریں