جس نے اپنے غلام کو قتل کردیا یا مثلہ کردیا تو اس سے قصاص لیا جائے گا یا نہیں ؟
راوی: محمد بن مثنی , معاذبن ہشام قتادہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ خَصَی عَبْدَهُ خَصَيْنَاهُ ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَ حَدِيثِ شُعْبَةَ وَحَمَّادٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ عَنْ هِشَامٍ مِثْلَ حَدِيثِ مُعَاذٍ
محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام حضرت قتادہ سے اس کی سند سے اسی کے مثل مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے اپنے غلام کو خصی کیا ہم بھی اسے خصی کریں گے پھر شعبہ کی حدیث ہی کے مثل بیان کیا۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو ابوداؤد الطیالسی نے معاذ بن ہشام کی طرح ہی روایت کیا ہے۔