باپ یا بھائی کے جرم میں بیٹے کو یا بھائی کو نہیں پکڑا جائے گا
راوی: احمد بن یونس , عبیداللہ ابن ایاد , ایاد , ابورمثہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ إِيَادٍ حَدَّثَنَا إِيَادٌ عَنْ أَبِي رِمْثَةَ قَالَ انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي نَحْوَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَبِي ابْنُکَ هَذَا قَالَ إِي وَرَبِّ الْکَعْبَةِ قَالَ حَقًّا قَالَ أَشْهَدُ بِهِ قَالَ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَاحِکًا مِنْ ثَبْتِ شَبَهِي فِي أَبِي وَمِنْ حَلِفِ أَبِي عَلَيَّ ثُمَّ قَالَ أَمَا إِنَّهُ لَا يَجْنِي عَلَيْکَ وَلَا تَجْنِي عَلَيْهِ وَقَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَی
احمد بن یونس، عبیداللہ ابن ایاد، ایاد، حضرت ابورمثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف چلا پھر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے والد سے فرمایا یہ تیرا بیٹا ہے؟ انہوں نے کہا رب کعبہ کی قسم میرا ہی ہے آپ نے فرمایا کہ کیا واقعی؟ انہوں نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنس دیئے میرے والد سے میری مشابہت کو دیکھتے ہوئے اور میرے والد کی قسم پر کہ یہ میرا بیٹا ہے پھر آپ نے فرمایا کہ خبردار نہ تو اس کے گناہ پر اور نہ وہ تیرے گناہ پر پکڑا جائے گا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت پڑھی۔ (وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى) 35۔فاطر : 18) کہ کوئی انسان کسی دوسرے کے گناہ کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
Narrated AbuRimthah:
I went to the Prophet (peace_be_upon_him) with my father. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) then asked my father: Is this your son? He replied: Yes, by the Lord of the Ka'bah. He again said: Is it true? He said: I bear witness to it. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) then smiled for my resemblance with my father, and for the fact that my father took an oath upon me. He then said: He will not bring evil on you, nor will you bring evil on him. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) recited the verse: "No bearer of burdens can bear the burden of another."