جان کے بدلہ جان
راوی: محمد بن علاء , عبداللہ , ابن موسی , علی بن صالح , سماک بن حرب , عکرمہ ابن عباس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مُوسَی عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ قُرَيْظَةُ وَالنَّضِيرُ وَکَانَ النَّضِيرُ أَشْرَفَ مِنْ قُرَيْظَةَ فَکَانَ إِذَا قَتَلَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْظَةَ رَجُلًا مِنْ النَّضِيرِ قُتِلَ بِهِ وَإِذَا قَتَلَ رَجُلٌ مِنْ النَّضِيرِ رَجُلًا مِنْ قُرَيْظَةَ فُودِيَ بِمِائَةِ وَسْقٍ مِنْ تَمْرٍ فَلَمَّا بُعِثَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَتَلَ رَجُلٌ مِنْ النَّضِيرِ رَجُلًا مِنْ قُرَيْظَةَ فَقَالُوا ادْفَعُوهُ إِلَيْنَا نَقْتُلُهُ فَقَالُوا بَيْنَنَا وَبَيْنَکُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَوْهُ فَنَزَلَتْ وَإِنْ حَکَمْتَ فَاحْکُمْ بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَالْقِسْطُ النَّفْسُ بِالنَّفْسِ ثُمَّ نَزَلَتْ أَفَحُکْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ قَالَ أَبُو دَاوُد قُرَيْظَةُ وَالنَّضِيرُ جَمِيعًا مِنْ وَلَدِ هَارُونَ النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلَام
محمد بن علاء، عبد اللہ، ابن موسی، علی بن صالح، سماک بن حرب، حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ (یہودیوں کے) دو قبیلے بنوقریظہ اور بنونضیر تھے۔ بنونضیر، قریظہ سے زیادہ معزز تھے۔ پس جب بنوقریظہ کا کوئی آدمی بنونضیر کے کسی آدمی کو قتل کر دیتا تو وہ اس کا بدلہ میں قتل کیا جاتا اور جب بنونضیر کا کوئی آدمی بنوقریظہ کے کسی آدمی کو قتل کر دیتا تو وہ فدیہ دیدیتا سو وسق کھجور۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (نبی بنا کر) مبعوث کیا گیا تو اس وقت بنونضیر کے کسی آدمی نے بنوقریظہ کے ایک آدمی کو قتل کردیا تھا بنوقریظہ کے لوگوں نے کہا کہ قاتل کو ہمارے حوالہ کرو ہم اسے قتل کریں گے بنونضیر نے کہا کہ ہمارے اور تمہارے درمیان نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فیصلہ کریں گے وہ سب کے سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی۔ ( وَاِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ ) 5۔ المائدہ : 42) کہ جب آپ فیصلہ کریں تو ان کے درمیان انصاف سے فیصلہ کریں۔ اور انصاف یہ ہے کہ جان کے بدلہ جان ماری جائے پھر اس کے بعد یہ آیت نازل ہوئی، (اَفَحُكْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُوْنَ) 5۔ المائدہ : 5) کیا یہ جاہلیت کے حکم کو پسند کرتے ہیں۔
Narrated Abdullah Ibn Abbas:
Qurayzah and Nadir (were two Jewish tribes). An-Nadir were nobler than Qurayzah. When a man of Qurayzah killed a man of an-Nadir, he would be killed. But if a man of an-Nadir killed a man of Qurayzah, a hundred wasq of dates would be paid as blood-money. When Prophethood was bestowed upon the Prophet (peace_be_upon_him), a man of an-Nadir killed a man of Qurayzah.
They said: Give him to us, we shall kill him. They replied: We have the Prophet (peace_be_upon_him) between you and us. So they came to him.
Thereupon the following verse was revealed: "If thou judge, judge in equity between them." "In equity" means life for a life.
The following verse was then revealed: "Do they seek of a judgment of (the days) ignorance?"