سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سزاؤں کا بیان ۔ حدیث 1088

پے درپے شراب پینے والا کا حکم

راوی: ابن سرح , عبدالرحمن بن عبدالحمید , عقیل , ابن شہاب , عبدالرحمن بن الازہر

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ قَالَ وَجَدْتُ فِي کِتَابِ خَالِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَزْهَرِ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَارِبٍ وَهُوَ بِحُنَيْنٍ فَحَثَی فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ ثُمَّ أَمَرَ أَصْحَابَهُ فَضَرَبُوهُ بِنِعَالِهِمْ وَمَا کَانَ فِي أَيْدِيهِمْ حَتَّی قَالَ لَهُمْ ارْفَعُوا فَرَفَعُوا فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ جَلَدَ أَبُو بَکْرٍ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ ثُمَّ جَلَدَ عُمَرُ أَرْبَعِينَ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ ثُمَّ جَلَدَ ثَمَانِينَ فِي آخِرِ خِلَافَتِهِ ثُمَّ جَلَدَ عُثْمَانُ الْحَدَّيْنِ کِلَيْهِمَا ثَمَانِينَ وَأَرْبَعِينَ ثُمَّ أَثْبَتَ مُعَاوِيَةُ الْحَدَّ ثَمَانِينَ

ابن سرح، عبدالرحمن بن عبدالحمید، عقیل، ابن شہاب، حضرت عبدالرحمن بن الازہر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس غزوہ حنین میں ایک شرابی لایا گیا آپ نے ایک مٹھی خاک اس کے چہرے پر ڈال دی پھر اپنے صحابہ کو فرمایا تو انہوں نے اپنے جوتوں سے اسے مارا اور جوتوں کے علاوہ ان کے ہاتھوں میں کچھ نہیں تھا یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ہاتھ اٹھا لو تو انہوں نے ہاتھ اٹھا لئے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوگئی تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شراب کی حد چالیس کوڑے لگائے پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت کے ابتدائی ایام میں چالیس کوڑے ہی لگاتے رہے پھر خلافت کے آخری دور میں انہوں نے 80 کوڑے لگائے پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دونوں حدوں پر عمل کرتے ہوئے چالیس کوڑے اور کبھی80 کوڑے مارے پھر حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسی کوڑے مقرر کردیئے حد کے۔

Narrated AbdurRahman ibn al-Azhar:
A man who had drunk wine was brought before the Prophet (peace_be_upon_him) when he was in Hunayn. He threw some dust on his face. He then ordered his Companions and they beat him with their sandals and whatever they had in their hands. He then said to them: Leave him, and they left him. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) then died, and AbuBakr gave forty lashes for drinking wine, and then Umar in the beginning of his Caliphate inflicted forty stripes and at the end of his Caliphate he inflicted eighty stripes. Uthman (after him) inflicted both punishments, eighty and forty stripes, and finally Mu'awiyah established eighty stripes.

یہ حدیث شیئر کریں