پے درپے شراب پینے والا کا حکم
راوی: اسماعیل بن موسیٰ فزاری , شریک , ابوحصین , عمیر بن سعید , علی
حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَی الْفَزَارِيُّ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَا أَدِي أَوْ مَا کُنْتُ لِأَدِيَ مَنْ أَقَمْتُ عَلَيْهِ حَدًّا إِلَّا شَارِبَ الْخَمْرِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسُنَّ فِيهِ شَيْئًا إِنَّمَا هُوَ شَيْئٌ قُلْنَاهُ نَحْنُ
اسماعیل بن موسیٰ فزاری، شریک، ابوحصین، حضرت عمیر بن سعید، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا میں دیت نہیں دوں گا یا فرمایا کہ میں دیت نہیں دیتا اس شخص کی جس پر حد قائم کروں (اور وہ مرجائے سوائے شراب پینے والے کی ) کہ اس کی دیت دوں گا۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب کی حد میں کوئی طریقہ متعین نہیں فرمایا وہ تو (جو حد ہم لگاتے ہیں کوڑوں کی) ہم نے آپس میں کہہ سن کر مقرر کرلی۔