بنی جہینہ کی اس عورت کا بیان جسے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رجم کا حکم دیا تھا
راوی: عثمان بن ابوشیبہ وکیع بن جراح , ذکریا ابوعمران , ابوبکرہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ زَکَرِيَّا أَبِي عِمْرَانَ قَالَ سَمِعْتُ شَيْخًا يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجَمَ امْرَأَةً فَحُفِرَ لَهَا إِلَی الثَّنْدُوَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد أَفْهَمَنِي رَجُلٌ عَنْ عُثْمَانَ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ الْغَسَّانِيُّ جُهَيْنَةُ وَغَامِدٌ وَبَارِقٌ وَاحِدٌ قَالَ أَبُو دَاوُد حُدِّثْتُ عَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّا بْنُ سُلَيْمٍ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ زَادَ ثُمَّ رَمَاهَا بِحَصَاةٍ مِثْلَ الْحِمِّصَةِ ثُمَّ قَالَ ارْمُوا وَاتَّقُوا الْوَجْهَ فَلَمَّا طَفِئَتْ أَخْرَجَهَا فَصَلَّی عَلَيْهَا وَقَالَ فِي التَّوْبَةِ نَحْوَ حَدِيثِ بُرَيْدَةَ
عثمان بن ابوشیبہ وکیع بن جراح، ذکریا ابوعمران، حضرت ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک عورت کو رجم کیا تو اس کے لئے گڑھا کھودا گیا سینے تک امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ یہ حدیث عثمان کے واسطے سے ایک آدمی نے مجھے سمجھائی۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ یہ حدیث مجھ سے عبدالصمد بن عبدالوارث کے ذریعہ سے بیان کی گئی وہ کہتے ہیں کہ ہمیں زکریا بن سلیم نے اپنی سند سے اسی طرح بیان کیا اس میں یہ اضافہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر اس عورت کو کنکریوں سے مارا جو چنے کے برابر تھیں پھر آپ نے فرمایا کہ مارو لیکن چہرے پر مارنے سے بچو جب وہ بجھ گئی (مر گئی) تو اسے نکالا گیا اور اس پر نماز جنازہ پڑھی اور توبہ کے بارے میں بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث کی طرح ہی بیان کیا۔
Narrated AbuBakrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) had a woman stoned and a pit was dug up to her breasts.