سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سزاؤں کا بیان ۔ حدیث 1036

سنگسار کرنے کا بیان

راوی: محمد بن ابوبکر بن ابوشیبہ , یحیی , حارث , غیلان , علقمہ بن مرثد , بریدہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَعْلَی بْنِ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ غَيْلَانَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَنْکَهَ مَاعِزًا

محمد بن ابوبکر بن ابوشیبہ، یحیی، حارث، غیلان، علقمہ بن مرثد، حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا منہ سونگھا تھا۔ (اس خیال سے کہیں شراب پیے ہوئے نہ ہوں)۔

یہ حدیث شیئر کریں