سنگسار کرنے کا بیان
راوی: مومل بن ہشام , اسماعیل , جریری , ابونضرہ
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ وَلَيْسَ بِتَمَامِهِ قَالَ ذَهَبُوا يَسُبُّونَهُ فَنَهَاهُمْ قَالَ ذَهَبُوا يَسْتَغْفِرُونَ لَهُ فَنَهَاهُمْ قَالَ هُوَ رَجُلٌ أَصَابَ ذَنْبًا حَسِيبُهُ اللَّهُ
مومل بن ہشام، اسماعیل، جریری، حضرت ابونضرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا آگے حدیث بالا کی طرح بیان کیا لیکن پورا بیان نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اس شخص کو برا بھلا کہنے لگے تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس سے سختی سے منع کردیا گیا۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر لوگوں نے ان کے لئے دعائے مغفرت کی تو آپ نے اس سے بھی منع کردیا اور فرمایا کہ اس نے گناہ کیا تھا اللہ اس سے حساب لے گا۔