سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سزاؤں کا بیان ۔ حدیث 1034

سنگسار کرنے کا بیان

راوی: ابوکامل , یزید بن زریع , احمد بن منیع , یحیی بن زکریا , دواؤد , ابونضرہ , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ زَکَرِيَّا وَهَذَا لَفْظُهُ عَنْ دَاوُدَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ لَمَّا أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجْمِ مَاعِزِ بْنِ مَالِکٍ خَرَجْنَا بِهِ إِلَی الْبَقِيعِ فَوَاللَّهِ مَا أَوْثَقْنَاهُ وَلَا حَفَرْنَا لَهُ وَلَکِنَّهُ قَامَ لَنَا قَالَ أَبُو کَامِلٍ قَالَ فَرَمَيْنَاهُ بِالْعِظَامِ وَالْمَدَرِ وَالْخَزَفِ فَاشْتَدَّ وَاشْتَدَدْنَا خَلْفَهُ حَتَّی أَتَی عَرْضَ الْحَرَّةِ فَانْتَصَبَ لَنَا فَرَمَيْنَاهُ بِجَلَامِيدِ الْحَرَّةِ حَتَّی سَکَتَ قَالَ فَمَا اسْتَغْفَرَ لَهُ وَلَا سَبَّهُ

ابوکامل، یزید بن زریع، احمد بن منیع، یحیی بن زکریا، دواؤد، ابونضرہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماعز بن مالک کو سنگسار کرنے کا حکم دیا تو ہم انہیں لے کر بقیع کی طرف چلے پس اللہ کی قسم نہ ہی ہم نے اسے باندھا اور نہ ہی اس کے لئے کوئی گڑھا کھودا لیکن وہ ہمارے سامنے کھڑے ہوگئے ابوکامل اپنی روایت میں کہتے ہیں کہ پھر ہم نے ان کو ہڈیوں سے مارا اور ڈھیلے مارے اور ٹھیکریاں ماریں وہ بھاگ کھڑے ہوئے تو ہم بھی اس کے پیچھے بھاگے یہاں تک کہ وہ حرہ کے چوڑے حصہ میں آگئے اور کھڑے ہوگئے تو ہم نے انہیں حرہ کے سخت اور سیاہ پتھروں سے مارا یہاں تک کہ وہ خاموش ہوگئے (مر گئے) راوی کہتے ہیں کہ پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ ان کے لئے مغفرت کی اور نہ ہی انہیں برابھلا کہا۔

یہ حدیث شیئر کریں