سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سزاؤں کا بیان ۔ حدیث 1033

سنگسار کرنے کا بیان

راوی: محمد بن متوکل عسقلانی , حسن بن علی , عبدالرزاق , معمر , زہری , ابوسلمہ , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَکِّلِ الْعَسْقَلَانِيُّ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ جَائَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَا فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ اعْتَرَفَ فَأَعْرَضَ عَنْهُ حَتَّی شَهِدَ عَلَی نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبِکَ جُنُونٌ قَالَ لَا قَالَ أُحْصِنْتَ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُجِمَ فِي الْمُصَلَّی فَلَمَّا أَذَلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ فَرَّ فَأُدْرِکَ فَرُجِمَ حَتَّی مَاتَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرًا وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ

محمد بن متوکل عسقلانی، حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابوسلمہ، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ بنی اسلم کا ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے زنا کا اعتراف کیا تو آپ نے اس سے منہ موڑ لیا اس نے پھر زنا کا اعتراف کیا تو آپ نے پھر اس سے منہ موڑ لیا یہاں تک کہ اس نے چار مرتبہ گواہی دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ کیا تو پاگل ہے اس نے کہا کہ نہیں۔ آپ نے فرمایا کہ کیا تو شادی شدہ ہے؟ کہا کہ جی ہاں۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے رجم کرنے کا حکم دیا تو اسے عیدگاہ میں رجم کیا گیا جب اس نے سنگ باری کی شدت کو چکھا تو بھاگا پس اسے پکڑ لیا گیا اور سنگسار کردیا گیا یہاں تک کہ وہ مر گیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر اس کے بارے میں کلمات خیر کہے لیکن اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی۔

یہ حدیث شیئر کریں