سنگسار کرنے کا بیان
راوی: نصر بن علی , ابواحمد , اسرائیل , سماک بن حرب , سعید بن جبیر , ابن عباس
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَائَ مَاعِزُ بْنُ مَالِکٍ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَا مَرَّتَيْنِ فَطَرَدَهُ ثُمَّ جَائَ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَا مَرَّتَيْنِ فَقَالَ شَهِدْتَ عَلَی نَفْسِکَ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ
نصر بن علی، ابواحمد، اسرائیل، سماک بن حرب، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ ماعز بن مالک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور دو مرتبہ زنا کا اعتراف کیا تو آپ نے انہیں دھتکار دیا وہ پھر آئے اور دو مرتبہ زنا کا اعتراف کیا تو آپ نے فرمایا کہ تو نے اپنے آپ پر چار مرتبہ گواہی دیدی۔ اسے لے جاؤ اور سنگسار کردو۔