مالک کی اجازت کے بغیر زراعت کرنے کا حکم
راوی: قتیبہ بن سعید , شریک , ابی اسحق , عطاء , رافع بن خدیج
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ زَرَعَ فِي أَرْضِ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَلَيْسَ لَهُ مِنْ الزَّرْعِ شَيْئٌ وَلَهُ نَفَقَتُهُ
قتیبہ بن سعید، شریک، ابی اسحاق ، عطاء، رافع بن خدیج سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے کسی قوم کی زمین میں بغیر اس قوم کی اجازت کے زراعت اور کھیتی باڑی کی تو اس کے لئے زراعت میں کچھ حصہ نہیں (یعنی پیداوار میں) اور اس سے اپنے اخراجات لینے کا حق حاصل ہے۔
Narrated Rafi' ibn Khadij:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: If anyone sows in other people's land without their permission, he has no right to any of the crop, but he may have what it cost him.