سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 98

حج سے رک جانے کا بیان

راوی: مسدد , یحیی , حجاج , یحیی بن ابی کثیر , عکرمہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عِکْرِمَةَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کُسِرَ أَوْ عَرِجَ فَقَدْ حَلَّ وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ قَالَ عِکْرِمَةُ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا هُرَيْرَةَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَا صَدَقَ

مسدد، یحیی، حجاج، یحیی بن ابی کثیر، حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کہ میں نے حجاج بن عمرو انصاری سے سنا وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے (دوسری روایت میں ہے کہ یا وہ بیمار ہو جائے) تو وہ حلال ہو گیا البتہ اس کے اوپر اگلے سال حج کرنا ضروری ہوگا عکرمہ کہتے ہیں کہ میں نے اس کے متعلق ابن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تصدیق چاہی تو ان دونوں حضرات نے اس کی تصدیق کی۔

یہ حدیث شیئر کریں