سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 97

فدیہ کا بیان

راوی: محمد بن منصور , یعقوب , ابویعقوب , ابن اسحق , ابان , ابن صالح , حکم بن عیینہ , عبدالرحمن بن ابی لیلی , کعب بن عجرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي أَبَانُ يَعْنِي ابْنَ صَالِحٍ عَنْ الْحَکَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ أَصَابَنِي هَوَامُّ فِي رَأْسِي وَأَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ حَتَّی تَخَوَّفْتُ عَلَی بَصَرِي فَأَنْزَلَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَی فِيَّ فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًی مِنْ رَأْسِهِ الْآيَةَ فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي احْلِقْ رَأْسَکَ وَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاکِينَ فَرَقًا مِنْ زَبِيبٍ أَوْ انْسُکْ شَاةً فَحَلَقْتُ رَأْسِي ثُمَّ نَسَکْتُ

محمد بن منصور، یعقوب، ابویعقوب، ابن اسحاق ، ابان، ابن صالح، حکم بن عیینہ، عبدالرحمن بن ابی لیلی، حضرت کعب بن عجرہ سے روایت ہے کہ حدیبیہ کے سال میں جب کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا میرے سر میں جوئیں پڑگئی تھیں یہاں تک کہ مجھ کو اپنی نگاہ ضائع ہوجانے کا خوف محسوس ہونے لگا تب اللہ تعالیٰ نے میرے بارے میں یہ آیت نازل فرمائی (فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًی مِنْ رَأْسِهِ الآیہ) یعنی تم میں سے جو کوئی بیمار ہو یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہو تو وہ روزے صدقہ یا قربانی کے ذریعہ اس کا فدیہ ادا کرے (جب یہ آیت نازل ہوئی) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو بلایا اور فرمایا اپنا سر منڈا دے اور تین دن کے روزے رکھ یا ایک فرق (یہ پیمانہ کا نام ہے) کشمکش چھ مسکینوں کو صدقہ کر دے یا ایک بکری ذبح کر پس میں نے اپنا سر منڈایا اور اس کے بعد قربانی کی۔

یہ حدیث شیئر کریں