سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 93

فدیہ کا بیان

راوی: وہب بن بقیہ , خالد طحان , خالد الحذاء , ابوقلابہ , عبدالرحمن بن ابی لیلی , کعب بن عجزہ

حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ الطَّحَّانِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فَقَالَ قَدْ آذَاكَ هَوَامُّ رَأْسِكَ قَالَ نَعَمْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْلِقْ ثُمَّ اذْبَحْ شَاةً نُسُكًا أَوْ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ ثَلَاثَةَ آصُعٍ مِنْ تَمْرٍ عَلَى سِتَّةِ مَسَاكِينَ

وہب بن بقیہ، خالد طحان، خالد الحذاء، ابوقلابہ، عبدالرحمن بن ابی لیلی، حضرت کعب بن عجزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ صلح حدیبیہ کے زمانے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ان کے پاس سے گزر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہیں سر کی جوئیں پریشان کر رہی ہیں انہوں نے کہا ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سر منڈا دے پھر (بطور فدیہ) ایک بکری ذبح کردینا یا تین صاع کھجور صدقہ کرنا۔

یہ حدیث شیئر کریں