سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 880

جوسجدہ کر کے پناہ حاصل کرے اس کو قتل کرنیکی ممانعت

راوی: ہناد بن سری , ابومعاویہ , اسمعیل , قیس , جریر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ قَيْسٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً إِلَی خَثْعَمٍ فَاعْتَصَمَ نَاسٌ مِنْهُمْ بِالسُّجُودِ فَأَسْرَعَ فِيهِمْ الْقَتْلَ قَالَ فَبَلَغَ ذَلِکَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ لَهُمْ بِنِصْفِ الْعَقْلِ وَقَالَ أَنَا بَرِيئٌ مِنْ کُلِّ مُسْلِمٍ يُقِيمُ بَيْنَ أَظْهُرِ الْمُشْرِکِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ لِمَ قَالَ لَا تَرَائَی نَارَاهُمَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ هُشَيْمٌ وَمَعْمَرٌ وَخَالِدٌ الْوَاسِطِيُّ وَجَمَاعَةٌ لَمْ يَذْکُرُوا جَرِيرًا

ہناد بن سری، ابومعاویہ، اسماعیل، قیس، حضرت جریر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک چھوٹا لشکر قبیلہ خثعم کی طرف بھیجا پس ان میں سے چند لوگوں نے (جو خود تو مسلمان ہوچکے تھے مگر کافروں کے ساتھ رہتے تھے) اپنے آپ کو سجدہ کر کے بچانا چاہا لیکن لوگوں نے ان کو آگے بڑھ کر قتل کر دیا جب یہ بات جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معلوم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ورثاء کو نصف دیت دلائی (اور آدھی دیت کافروں کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ساقط کر دی) اور فرمایا میں ہر اس مسلمان سے بری ہوں جو مشرکوں کے درمیان رہے لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس لئے کہ اسلام اور کفر کی آگ ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتی۔ ابوداود نے کہا کہ اس روایت کو معمر، ہشیم، خالد، واسطی اور ایک جماعت نے بیان کیا مگر انہوں نے جریر کو ذکر نہیں کیا (یعنی بلاواسطہ جریر روایت کیا اس صورت میں یہ روایت مرسل ہوگی)۔

Narrated Jarir ibn Abdullah:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) sent an expedition to Khath'am. Some people sought protection by having recourse to prostration, and were hastily killed. When the Prophet (peace_be_upon_him) heard that, he ordered half the blood-wit to be paid for them, saying: I am not responsible for any Muslim who stays among polytheists. They asked: Why, Apostle of Allah? He said: Their fires should not be visible to one another.

یہ حدیث شیئر کریں