سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 88

محرم کے لئے شکار کا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں

راوی: قتیبہ بن سعید , یعقوب , عمرو بن مطلب , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي الْإِسْکَنْدَرَانِيَّ الْقَارِيَّ عَنْ عَمْرٍو عَنْ الْمُطَّلِبِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ صَيْدُ الْبَرِّ لَکُمْ حَلَالٌ مَا لَمْ تَصِيدُوهُ أَوْ يُصَدْ لَکُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد إِذَا تَنَازَعَ الْخَبَرَانِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْظَرُ بِمَا أَخَذَ بِهِ أَصْحَابُهُ

قتیبہ بن سعید، یعقوب، عمرو بن مطلب، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔ تمہارے لئے خشکی کا شکار حلال ہے تاوقتیکہ تم خود شکار نہ کرو یا تمہارے واسطے شکار نہ کیا جائے امام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ جب دو روایتیں متعارض ہوں تو یہ دیکھا جائے گا کہ صحابہ کا عمل کس روایت کے مطابق ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں