سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 879

مشرکین سے کس بات پر جنگ کی جائے؟

راوی: قتیبہ بن سعید , لیث ابن شہاب , عطاء بن یزید لیثی , عبیداللہ بن عدی بن خیار , مقداد بن الاسود

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ عَنْ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ لَقِيتُ رَجُلًا مِنْ الْکُفَّارِ فَقَاتَلَنِي فَضَرَبَ إِحْدَی يَدَيَّ بِالسَّيْفِ ثُمَّ لَاذَ مِنِّي بِشَجَرَةٍ فَقَالَ أَسْلَمْتُ لِلَّهِ أَفَأَقْتُلُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بَعْدَ أَنْ قَالَهَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقْتُلْهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ قَطَعَ يَدِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقْتُلْهُ فَإِنْ قَتَلْتَهُ فَإِنَّهُ بِمَنْزِلَتِکَ قَبْلَ أَنْ تَقْتُلَهُ وَأَنْتَ بِمَنْزِلَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَقُولَ کَلِمَتَهُ الَّتِي قَالَ

قتیبہ بن سعید، لیث ابن شہاب، عطاء بن یزید لیثی، عبیداللہ بن عدی بن خیار، حضرت مقداد بن الاسود سے روایت ہے کہ انہوں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ اگر میں کسی کافر سے ملوں (اس سے مقابلہ ہونے لگے) اور وہ مجھ سے لڑے اور تلوار سے میرا ایک ہاتھ کاٹ ڈالے اور اس کے بعد کسی درخت کی آڑ میں چھپ جائے اور کہے میں اسلام لے آیا اللہ کے واسطے تو کیا اس اقرار کے بعد میں اس کو قتل کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو قتل مت کر میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس نے میرا ہاتھ کاٹ ڈالا اس کا کیا ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو قتل مت کر اگر تو اس کو قتل کرے گا تو وہ تیری مثل ہو جائے گا قتل سے پہلے (یعنی وہ تو معصوم الدم ہوجائے گا) اور تو اس کی مثل ہوجائے گا جب تک کہ اس نے کلمہ نہ پڑھا تھا (یعنی تو مباح الدم ہوجائے گا)

یہ حدیث شیئر کریں