فرمانبرداری کا بیان
راوی: مسدد , یحیی , عبیداللہ , نافع , عبداللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ السَّمْعُ وَالطَّاعَةُ عَلَی الْمَرْئِ الْمُسْلِمِ فِيمَا أَحَبَّ وَکَرِهَ مَا لَمْ يُؤْمَرْ بِمَعْصِيَةٍ فَإِذَا أُمِرَ بِمَعْصِيَةٍ فَلَا سَمْعَ وَلَا طَاعَةَ
مسدد، یحیی، عبیداللہ، نافع، حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سننا اور ماننا مسلمانوں پر واجب ہے خواہ وہ اس کو پسند کرے یا نہ کرے اور یہ حکم اس وقت تک ہے جب تک کہ گناہ کا حکم نہ کیا جائے پس جب گناہ کا حکم دیا جائے تو پھر نہ سننا ہے اور نہ ماننا۔