سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 860

فرمانبرداری کا بیان

راوی: عمرو بن مرزوق , شعبہ , زبید , سعد بن عبیدہ ابوعبدالرحمن , علی

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ زُبَيْدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ جَيْشًا وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ رَجُلًا وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَسْمَعُوا لَهُ وَيُطِيعُوا فَأَجَّجَ نَارًا وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَقْتَحِمُوا فِيهَا فَأَبَی قَوْمٌ أَنْ يَدْخُلُوهَا وَقَالُوا إِنَّمَا فَرَرْنَا مِنْ النَّارِ وَأَرَادَ قَوْمٌ أَنْ يَدْخُلُوهَا فَبَلَغَ ذَلِکَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَوْ دَخَلُوهَا أَوْ دَخَلُوا فِيهَا لَمْ يَزَالُوا فِيهَا وَقَالَ لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ إِنَّمَا الطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوفِ

عمرو بن مرزوق، شعبہ، زبید، سعد بن عبیدہ ابوعبدالرحمن، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر روانہ فرمایا اور ایک شخص کو اس کا سردار بنا دیا اور لوگوں کو اس کی اطاعت کی تاکید کی پس اس نے آگ جلائی اور ان کو کہا آگ میں کود جاؤ پس کچھ لوگوں نے اس کی یہ بات ماننے سے انکار کیا اور کہا ہم تو آگ سے بھاگ کر اسلام میں آئے اور بعض لوگوں نے اطاعت امیر کی بناء پر آگ میں داخل ہونا چاہا یہ خبر جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر وہ لوگ آگ میں کود جاتے تو وہ ہمیشہ اسی میں رہتے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں ہے اطاعت تو صرف معروف میں ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں