سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 859

فرمانبرداری کا بیان

راوی: زہیر بن حرب , حجاج , ابن جریج

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْکُمْ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسِ بْنِ عَدِيٍّ بَعَثَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ أَخْبَرَنِيهِ يَعْلَی عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ

زہیر بن حرب، حجاج، ابن جریج نے کہا کہ یہ آیت یعنی اے ایمان والو اطاعت کرو اللہ کی اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اور ان لوگوں کی جو تم میں صاحب امر ہوں۔ عبداللہ بن قیس بن عدی کی شان میں نازل ہوئی تھی جب ان کو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دستہ کا امیر بنا کر بھیجا تھا۔ خبر دی مجھ کو یعلی نے بواسطہ سعید بن جبیر بواسطہ ابن عباس۔

یہ حدیث شیئر کریں