دشمن کے علاقہ میں آتش زنی کرنا
راوی: قتیبہ بن سعید , لیث , نافع , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّقَ نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ وَقَطَعَ وَهِيَ البُوَيْرَةُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَکْتُمُوهَا
قتیبہ بن سعید، لیث، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو نضیر کے کھجور کے باغات کو جلانے اور کاٹنے کا حکم فرمایا تھا اور یہ واقعہ موضع بویرہ میں پیش آیا تھا تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ کہ جو کچھ کاٹ ڈالاتم نے کھجور کے باغات میں سے الخ۔