محرم کو کون کو نسے جانور مارنا درست ہے؟
راوی: احمد بن حنبل , ہشیم , یزید بن ابی زیاد عبدالرحمن بن ابونعیم بجلی , ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي نُعْمٍ الْبَجَلِيُّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَمَّا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ قَالَ الْحَيَّةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْفُوَيْسِقَةُ وَيَرْمِي الْغُرَابَ وَلَا يَقْتُلُهُ وَالْکَلْبُ الْعَقُورُ وَالْحِدَأَةُ وَالسَّبُعُ الْعَادِي
احمد بن حنبل، ہشیم، یزید بن ابی زیاد عبدالرحمن بن ابونعیم بجلی، ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا کہ محرم کے لئے کون کون سے جانور مارنا درست ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سانپ، بچھو، چوہا اور (کوے کے متعلق فرمایا کہ) کوے کو مارے نہیں بلکہ بھگا دے۔ (اور مارنا درست ہے) کاٹنے والے کتے چیل اور ہر حملہ کرنے والے درندہ کا (جیسا کہ شیر، بھڑیا وغیرہ)