سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 848

مشرکین کو اسلام کی دعوت

راوی: ابو صالح , محبوب بن موسی , ابواسحق , سفیان , علقمہ , بن مرثد , سلیمان بن بریدہ , بریدہ

حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْأَنْطَاکِيُّ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اغْزُوا بِاسْمِ اللَّهِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقَاتِلُوا مَنْ کَفَرَ بِاللَّهِ اغْزُوا وَلَا تَغْدِرُوا وَلَا تَغُلُّوا وَلَا تُمَثِّلُوا وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا ِ

ابو صالح، محبوب بن موسی، ابواسحاق ، سفیان، علقمہ، بن مرثد، سلیمان بن بریدہ، حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (اگر وہ اسلام اور جزیہ قبول نہ کریں تو) تم ان سے اللہ کا نام لے کر لڑو اور جو اللہ کے ساتھ کفر کرے اس کو قتل کر ڈالو۔ لڑو لیکن وعدہ خلافی مت کرو۔ اور نہ مال غنیمت میں چوری کرو اور نہ مثلہ کرو (مثلہ قتل کے بعد ناک کان کاٹ لینا) اور نہ بچوں کو قتل کرو۔

یہ حدیث شیئر کریں