سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 846

لشکر کے رفقاء اور سرایا کی تعداد کا بیان

راوی: زہیر بن حرب , ابوخیثمہ , وہب بن جریر , یونس , زہری , عبیداللہ بن عبداللہ , عبداللہ بن عباس

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ أَبُو خَيْثَمَةَ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُ الصَّحَابَةِ أَرْبَعَةٌ وَخَيْرُ السَّرَايَا أَرْبَعُ مِائَةٍ وَخَيْرُ الْجُيُوشِ أَرْبَعَةُ آلَافٍ وَلَنْ يُغْلَبَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا مِنْ قِلَّةٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ مُرْسَلٌ

زہیر بن حرب، ابوخیثمہ، وہب بن جریر، یونس، زہری، عبیداللہ بن عبد اللہ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ نے فرمایا بہترین رفیق چار ہیں۔ اور اچھا سریہ (چھوٹادستہ) چار سو آدمیوں کا ہے اور بہترین لشکر چار ہزار کا اور بارہ ہزار افراد پر مشتمل لشکر تعداد کی کمی کی بناء پر مغلوب نہیں ہو سکتا۔

Narrated Abdullah ibn Abbas:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: The best number of companions is four, the best number in expeditions four hundred, and the best number in armies four thousand; and twelve thousand will not be overcome through smallness of numbers.

یہ حدیث شیئر کریں