سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 845

قرآن پاک کو دارالحرب میں لے جانا

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , قعنبی , مالک , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسَافَرَ بِالْقُرْآنِ إِلَی أَرْضِ الْعَدُوِّ قَالَ مَالِکٌ أُرَاهُ مَخَافَةَ أَنْ يَنَالَهُ الْعَدُوُّ

عبداللہ بن مسلمہ، قعنبی، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دشمن کے ملک میں قرآن پاک کو لے جانے سے منع فرمایا۔ مالک نے کہا کہ اس ممانعت کی وجہ یہ ہے کہ کہیں کفار قرآن پاک کی بے حرمتی نہ کریں۔

یہ حدیث شیئر کریں