شروع رات میں چلنے کی ممانعت
راوی: احمد بن شعیب , زہیر , ابوزبیر , جابر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُرْسِلُوا فَوَاشِيَکُمْ إِذَا غَابَتْ الشَّمْسُ حَتَّی تَذْهَبَ فَحْمَةُ الْعِشَائِ فَإِنَّ الشَّيَاطِينَ تَعِيثُ إِذَا غَابَتْ الشَّمْسُ حَتَّی تَذْهَبَ فَحْمَةُ الْعِشَائِ قَالَ أَبُو دَاوُد الْفَوَاشِي مَا يَفْشُو مِنْ کُلِّ شَيْئٍ
احمد بن شعیب، زہیر، ابوزبیر، حضرت جابر سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب سورج غروب ہو تو اپنے جانوروں کو مت چھوڑو یہاں تک کہ رات کی سیاہی چھا جائے کیونکہ سورج غروب ہونے کے بعد رات کی سیاہی چھا جانے تک شیاطین چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔