سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 804

جلدی چلنے کا بیان

راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , سہیل بن ابی صالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا سَافَرْتُمْ فِي الْخِصْبِ فَأَعْطُوا الْإِبِلَ حَقَّهَا وَإِذَا سَافَرْتُمْ فِي الْجَدْبِ فَأَسْرِعُوا السَّيْرَ فَإِذَا أَرَدْتُمْ التَّعْرِيسَ فَتَنَکَّبُوا عَنْ الطَّرِيقِ

موسی بن اسماعیل، حماد، سہیل بن ابی صالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم ارزانی میں سفر کرو تو اپنے اونٹوں کو ان کا حق دو (یعنی ان کو خوب کھلاؤ پلاؤ) اور جب قحط سالی میں سفر کرو تو تیزی کے ساتھ سفر طے کرو۔ (تا کہ منزل مقصود پر جلد پہنچو) اور جب رات میں اترو تو راستوں سے بچو۔ (یعنی راستہ میں مت اترو)

یہ حدیث شیئر کریں