جانور پر بیکاربیٹھنے کی ممانعت
راوی: عبدالوہاب بن نجدہ , ابن عیاش , یحیی بن ابی عمر شیبانی ابی مریم , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِيَّاکُمْ أَنْ تَتَّخِذُوا ظُهُورَ دَوَابِّکُمْ مَنَابِرَ فَإِنَّ اللَّهَ إِنَّمَا سَخَّرَهَا لَکُمْ لِتُبَلِّغَکُمْ إِلَی بَلَدٍ لَمْ تَکُونُوا بَالِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ الْأَنْفُسِ وَجَعَلَ لَکُمْ الْأَرْضَ فَعَلَيْهَا فَاقْضُوا حَاجَتَکُمْ
عبدالوہاب بن نجدہ، ابن عیاش، یحیی بن ابی عمر شیبانی ابی مریم، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنے جانوروں کی پیٹھوں کو ہرگز منبر نہ بنا (یعنی ان پر بلا وجہ مت بیٹھو) کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو تمہارے لئے اس لئے مسخر کیا ہے تاکہ تم ایک شہر سے دوسرے شہر تک بآسانی جا سکو جہاں تم اس کے بغیر آسانی سے نہیں جا سکتے تھے۔ اور اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے زمین کو جائے قرار بنایا ہے پس اس پر اپنی ضرورت پوری کرو۔