سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 785

جانوروں کی اچھی طرح دیکھ بھال کرنی چاہئے

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , قعنبی , مالک , سمی , ابی بکر , ابوصالح , سمان , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَی أَبِي بَکْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي بِطَرِيقٍ فَاشْتَدَّ عَلَيْهِ الْعَطَشُ فَوَجَدَ بِئْرًا فَنَزَلَ فِيهَا فَشَرِبَ ثُمَّ خَرَجَ فَإِذَا کَلْبٌ يَلْهَثُ يَأْکُلُ الثَّرَی مِنْ الْعَطَشِ فَقَالَ الرَّجُلُ لَقَدْ بَلَغَ هَذَا الْکَلْبَ مِنْ الْعَطَشِ مِثْلُ الَّذِي کَانَ بَلَغَنِي فَنَزَلَ الْبِئْرَ فَمَلَأَ خُفَّهُ فَأَمْسَکَهُ بِفِيهِ حَتَّی رَقِيَ فَسَقَی الْکَلْبَ فَشَکَرَ اللَّهُ لَهُ فَغَفَرَ لَهُ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنَّ لَنَا فِي الْبَهَائِمِ لَأَجْرًا فَقَالَ فِي کُلِّ ذَاتِ کَبِدٍ رَطْبَةٍ أَجْرٌ

عبداللہ بن مسلمہ، قعنبی، مالک، سمی، ابی بکر، ابوصالح، سمان، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (بنی اسرائیل کا) ایک شخص راستہ میں جا رہا تھا اس کو بہت پیاس لگی ہوئی تھی راستہ میں اس کو ایک کنواں نظر آیا اس نے اس کنوئیں میں اتر کر پانی پیا اور باہر آیا جب باہر آیا تو دیکھا کہ کتا پیاس کی شدت میں کیچڑ چاٹ رہا ہے اس نے اپنے دل میں سوچا اس کتے کا پیاس سے وہی حال ہوگا جو ابھی میرا تھا۔ یہ سوچ کر وہ دوبارہ کنوئیں میں اترا اور اپنے موزہ میں پانی بھرا اور اس کو اپنے منہ میں دبا کر اوپر چڑھا اور باہر آنے کے بعد کتے کو پانی پلایا اللہ تعالیٰ کو اس کا یہ عمل بہت پسند آیا اور اس کی بخشش فرما دی صحابہ نے دریافت کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا جانوروں کے ساتھ حسن سلوک میں بھی ہمارے لئے اجر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں ہر جاندار میں ثواب ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں